Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / ایک عادی سارق گرفتار

ایک عادی سارق گرفتار

حیدرآباد /27 مئی ( سیاست نیوز ) مادناپیٹ پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرلیا اور مقفل مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے طلائی زیورات اور دیگر اشیاء کا سرقہ کیا کرتا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ 30 سالہ سید شہزاد سال 2003 سے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے اور وہ مقفل مکانات کو نشانہ بنانے کا عادی ہے ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ سال 2014 میں مائلاردیوپلی پولیس نے اسے سرقوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا لیکن وہ جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ سرگرم ہوگیا اور پرانے شہر میں سرقہ کرنے لگا ۔ شہزاد کو مادناپیٹ پولیس کی کرائم ٹیم نے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ مسروقہ رانی ہار فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ پولیس نے اسے حراست میں لیکر تفتیش کی اور بعد ازاں اس کی قبضہ سے 57 تولہ طلائی زیورات برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار سارق کے خلاف پانچ غیر ضمانتی وارنٹ بھی زیر التواء ہے ۔

 

موٹر سائیکلوں کا سارق گرفتار
حیدرآباد /27 مئی ( سیاست نیوز ) موٹر سائیکلوں کے سرقہ میں ملوث ایک عادی سارق کو سعیدآباد پولیس کرائم ٹیم نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 9 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیا ۔ سعیدآباد پولیس کے بموجب 35 سالہ آر نوین کمار ساکن سرور نگر جس کا تعلق ضلع محبوب نگر سے ہے پیشہ سے کار ڈرائیور ہے اور وہ پرتعیش زندگی گذارنے کا عادی ہے ۔ وہ علاقہ سعیدآباد ، ملک پیٹ اور سرور نگر میں پارک کی ہوئی  ہیرو ہونڈا پیشن اور ہیرو ہونڈا ایکٹیوا موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرنے لگا اور اسے فروخت کرکے اپنے شوخ کی تکمیل کیا کرتا تھا ۔ پولیس نے نوین کمار کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکلوں کو برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT