Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / ایک عورت نے اپنے شوہر کو تین طلاق دی

ایک عورت نے اپنے شوہر کو تین طلاق دی

بی جے پی کی اشتعال انگیزی کے اثرات  …

میرٹھ ۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) طلاق ثلاثہ پر جاری بحث و مباحثوں کے درمیان ایک عورت نے روایت شکن اقدام میں اپنے شوہر سے چھٹکارا پانے کیلئے اسے تین بار طلاق کہہ دیا اور خود کو جہیز کی وجہ سے اپنے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم سے آزاد کرلیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر میں چہارشنبہ کو میڈیا کی موجودگی میں امرین بانو نے تین مرتبہ طلاق کہا۔ اس کا دعویٰ ہیکہ اگر مرد لوگ اپنی بیویوں کو تین بار طلاق کہہ سکتے ہیں تو عورتیں ایسا ہی کیوں نہیں کرسکتی۔ اس نے اپنے اقدام کو اپنے سسرال سے انتقام قرار دیا کیونکہ اس کی چھوٹی بہن کو اس کے شوہر کے بھائی (دیور) نے طلاق دی تھی۔ اس نے بتایا کہ وہ اور اس کی بہن فرحین 28 مارچ 2012ء کو صابر اور اس کے بھائی شاکر سے بیاہے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT