Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ایک عہدہ ایک وظیفہ اسکیم سے ناخوش سابق فوجی کا احتجاج جاری

ایک عہدہ ایک وظیفہ اسکیم سے ناخوش سابق فوجی کا احتجاج جاری

نئی دہلی ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کی جانب سے پیش کردہ تفصیلی ہدایات اور ایک عہدہ ایک وظیفہ اسکیم سے ناخوش فوجی عہدیدار نے اپنے احتجاج کو جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے فوجی سینئر عہدیداروں کا تحفظ کرنے پر زور دیا۔ کرنل انیل کول ریٹائرڈ نے سابق فوجیوں کے احتجاج کو جاری رکھنے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ جنترمنتر پر یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک انصاف نہیں ملے گا۔
آرٹیکل 356 کا استعمال ملک کے وفاقی نظام کیلئے خطرہ : سی پی ایم
نئی دہلی ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اروناچل پردیش گورنر جے پی راج کھوا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہ انہوں نے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کیلئے خفیہ رول ادا کیا ہے۔ سی پی آئی ایم نے آج گورنر کے تقررات کے طریقوں میں تبدیلی لانے پر ـزو ردیا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 356 کا استعمال ملک کے وفاقی نظام کیلئے خطرہ بنتا جارہا ہے۔ سی پی آئی ایم نے صدرجمہوریہ پر زور دیا کہ وہ گورنرس کا تقرر پینل کے ذریعہ کروائیں ۔ آرٹیکل 356کا استعمال صرف ناگزیر حالت میں کیا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT