Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / ایک عہدہ ایک پنشن مطالبہ پر مرن برت کا چوتھا دن

ایک عہدہ ایک پنشن مطالبہ پر مرن برت کا چوتھا دن

نئی دہلی 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں جنتر منتر پر دو سابق فوجیوں کی جانب سے ایک عہدہ ایک پنشن کے نفاذ کے مطالبہ پر جاری مرن برت آج چوتھے دن میں داخل ہوگیا ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اس اسکیم پر جلد عمل آوری کاآغاز کیا جائے ۔ متحد ہ محاذ برائے سابق فوجیوں کی تحریک کے میڈیا مشیر انیل کول نے بتایا کہ سابق فوجیوں کی جانب سے بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی حالت ٹھیک ہے ۔ کرنل ( ریٹائرڈ ) پشپیندر سنگھ اور حوالدار ( ریٹائرڈ ) میجر سنگھ نے 17 اگسٹ سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا ۔ امکان ہے کہ سابق فوجیوں کے نمائندوں کا ایک وفد آئندہ ہفتے اس سلسلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریگا ۔

 

بہار کے عہدیدار کو داعش کا
دھمکی آمیز مکتوب
مونگیر ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو آج دولت اسلامیہ (داعش) کے نام سے ایک دھمکی آمیز مکتوب موصول ہوا ہے جس میں دیگر مطالبات کے علاوہ ہاؤزنگ اسکیم ، اکاؤنٹ سیکشن میں ملازمتوں کی فہرست کو فوری منظور کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ مونگیر کے کمشنر لایون کونگو کو داعش کے نام سے دھمکی آمیز مکتوب موصول ہوا جس میں اس تنظیم کے لئے 50 لاکھ روپئے دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ مکتوب روانہ کرنے والے کا نام اور پتہ نہیں ہے۔واضح رہیکہ ہندوستان میں داعش کے حوالہ سے کئی خبریں گشت کررہی ہیں ۔ قبل ازیں ہندوستان پر حملے کرنے سے متعلق بھی افواہیں پھیلائی گئی تھیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT