Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / ایک عہدہ ایک پنشن پر عاجلانہ عمل آوری کیلئے وزیراعظم کو 10سابق سربراہان فوج کا مکتوب

ایک عہدہ ایک پنشن پر عاجلانہ عمل آوری کیلئے وزیراعظم کو 10سابق سربراہان فوج کا مکتوب

نئی دہلی ۔17اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) سیاسی قیادت کی ایک عہدہ ایک پنشن اسکیم پر عدم عمل آوری سے مایوس 10سابق سربراہان فوج نے ایک کھلا مکتوب وزیراعظم نریندر مودی کو روانہ کیا ‘ جس میں کہا گیا ہے کہ یہ مسئلہ عاجلانہ بنیادوں پر تعین مدت کے ساتھ حل کیا جانا چاہیئے ۔ کیونکہ مزید تاخیر سے مسلح افواج کے حوصلے پست ہوجائیں گے ۔ سابق فوجیوں نے اپنے احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے آج سے جنتر منتر پر مرن برت کا آغاز کردیا ہے ۔ اس مکتوب پر سابق سربراہان فوج وی این شرما ‘ شنکر رائے چودھری ‘ ایس پدمانابھن ‘ این سی وج ‘جے جے سنگھ ‘ دیپک کپور اور بکرم سنگھ نے دستخط کئے ہیں ۔ انہوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے ایک عہدہ ایک پنشن کا یوم جمہوریہ خطاب میں جو اعلان کیا تھا اُس پر ابھی تک عمل آوری نہیں کی ۔ جس کی وجہ سے سابق فوجیوں کی امیدیں چکناچور ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ قبل ازیں وزیراعظم سے ربط پیدا کر کے اس مسئلہ کی تعین مدت کے ساتھ یکسوئی کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT