Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ایک لاکھ روپیوں کے عوض ڈھائی سالہ لڑکی فروخت

ایک لاکھ روپیوں کے عوض ڈھائی سالہ لڑکی فروخت

چھ افراد بشمول کمسن گرفتار ، پولیس کی مشقت کامیاب ، لڑکی والدین کے حوالے
حیدرآباد ۔ /31 مارچ (سیاست نیوز) پہاڑی شریف پولیس نے مغویہ لڑکی کو اغواء کاروں سے آزاد کرواتے ہوئے 6 افراد بشمول ایک کمسن کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ڈھائی سالہ لڑکی کو ایک لاکھ روپئے میں فروخت کردیا گیا تھا اور اس کمسن کے پڑوسیوں نے اس کا اغواء کیا تھا ۔ پولیس نے 5 دن کی مشقت کے بعد  مغویہ نگار بیگم کو آزاد کروالیا اور اس کے والدین کے حوالے کردیا ۔ انسپکٹر پہاڑی شریف مسٹر چلاپتی نے بتایا کہ شاہین نگر علاقہ کے ساکن آٹو ڈرائیور کی ڈھائی سالہ لڑکی نگار بیگم کو ان کے پڑوسیوں نے اغواء کرلیا تھا اور اس کمسن لڑکی کو کرناٹک کے علاقہ بیلاری میں فروخت کردیا گیا تھا ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ اس سلسلہ میں پولیس نے شبانہ بیگم ، سلمہ خاتون ، جہانگیر بی ، زینت بیگم ، شیخ شاداب اور ایک کمسن کل 6 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ لڑکی کو اس کے مکان کے قریب سے اغواء کیا گیا ۔ پولیس پہاڑی شریف سے مغویہ نگار بیگم کی والدہ نے رجوع ہوکر شکایت درج کروائی تھی ۔ پولیس پہاڑی شریف نے اغواء کاروں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے ایک لاکھ نقد رقم کو ضبط کرلیا اور لڑکی کو آزاد کروالیا ۔

TOPPOPULARRECENT