Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / ایک لاکھ پنچایتوں کو ڈسمبر 2018ء تک انٹرنٹ سے جوڑنے کا منصوبہ

ایک لاکھ پنچایتوں کو ڈسمبر 2018ء تک انٹرنٹ سے جوڑنے کا منصوبہ

نئی دہلی، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں تقریباً ایک لاکھ گرام پنچایتیں بھارت نٹ پروگرام کے تحت ڈسمبر 2018ء تک انٹرنٹ سے جڑ جائیں گی۔ وزیر مواصلات منوج سنہا نے آج لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران پوچھے گئے ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔ انھوں نے ایوان کو بتایا کہ کم از کم 80 ہزار گرام پنچایتوں میں اس سے متعلق ابتدائی کام مکمل کر لئے گئے ہیں اور کیبل لائن بچھا دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت 2018ء کے اواخر تک ایک لاکھ گرام پنچایتوں کو انٹرنٹ کی سہولت سے جوڑنے کا نشانہ حاصل کر لے گی۔ انہوں نے راجستھان کے سرحدی علاقوں میں واقع گرام پنچایتوں میں انٹرنٹ کا جال بچھانے کیلئے خصوصی انتظام کا بھی یقین دلایا۔

TOPPOPULARRECENT