Thursday , April 27 2017
Home / شہر کی خبریں / ایک لڑکی کو تعلیم پورے خاندان کو تعلیم یافتہ بنانا ہے

ایک لڑکی کو تعلیم پورے خاندان کو تعلیم یافتہ بنانا ہے

والدین اپنی بیٹیوں کی عزت کرنا سکھائیں، گورنر ای ایس ایل نرسمہن کا خطاب
امراوتی،11فروری (سیاست نیوز ) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے کہا ہے کہ ایک لڑکی کو تعلیم یافتہ بنانا پورے خاندان کو تعلیم یافتہ بنانا ہے ۔انہوں نے آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں نیشنل ویمنس پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم کو اجاگر کیا اور کہا کہ پیدائش سے لے کر ہر مرحلہ تک والدین اس بات کو یقینی بنائیں کہ لڑکی تعلیم یافتہ ہو ۔ اگر لڑکے کو تعلیم یافتہ بنایا جائے تو وہ معاش کے حصول کا ذریعہ بنے گا ۔ اس کے برخلاف لڑکی کو تعلیم دی جائے تو پورا خاندان تعلیم یافتہ ہوگا ۔ اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اقدار کے نظام کو مستحکم اور بہتر شہری بنانے میں مدد دیتی ہے ۔ ابتدا سے ہی والدین بیٹیوں کی عزت کرنا سکھائیں ۔ گورنر نے اس موقع پر ہندی فلم کے گیت پھولوں کا تاروں کا سب کا کہنا ہے ‘ ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے بھی گایا اور کہا کہ اس گیت کی طرح لڑکوں کو بچپن سے اپنی بہنوں کی عزت کرنی سکھانی چاہئے ۔ انہوں نے رکھشا بندھن کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو باوقار بنانے انہیں اپنے حقوق طلب کرنے چاہئیں ۔ جس طرح ہم اپنی ماؤں ‘ بہنوں کی عزت اور دیکھ بھال کرتے ہیں اسی طرح بیٹیوں کی بھی عزت کرنی چاہئے ۔ انہوں نے خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات کو روکنے قانونی عمل کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملات کی ٹرائیل کورٹ میں تیز تر سماعت 4 ہفتوں میں مکمل کرتے ہوئے ایسے واقعات میں ملوث افراد کو سخت سزا دینی چاہئے ۔تلگودیشم پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش کی اہلیہ نارا برہمنی نے خطاب کرتے ہوئے اپنے دادا و آندھراپردیش کے سابق وزیر اعلی این ٹی راما راؤ کی خواتین کیلئے خدمات کو یاد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں این ٹی راما راؤ نے خواتین کو ملک میں مساوی حقوق اور آبائی جائیدادوں میں ان کا حق دینے کیلئے قانون کو لانے جدوجہد کی تھی ۔برہمنی جوتلگودیشم سربراہ و آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو کی بہو بھی ہیں ، نے کہا کہ این ٹی راما راؤ نے خواتین کیلئے پہلی پدماوتی مہیلا یونیورسٹی قائم کی تھی ۔ این ٹی راما راؤ نے جو اصول بنائے تھے اس پر ریاست کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو عمل کررہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT