Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / ایک ماہ تک چین میں کاروں کی جملہ تعداد کے نصف پر امتناع

ایک ماہ تک چین میں کاروں کی جملہ تعداد کے نصف پر امتناع

بیجنگ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے چین نے جو راستہ اختیار کیا ہے، اس کی تقلید دنیا کے ہر ملک کو کرنی چاہئے۔ چین میں اس وقت کاروں کی جتنی تعداد ہے، ان کی نصف تعداد تقریباً ایک ماہ تک سڑکوں سے غائب رہے گی تاکہ آلودگی اور ٹریفک جام پر قابو پایا جاسکے۔ دوسری اہم وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے کہ منعقد شدنی عالمی اتھیلیٹکس چمپین شپ اور دوسری جنگ عظیم میں فتح کی یاد میں منعقد شدنی پریڈ کے دوران ٹریفک جام کے مسئلہ سے نمٹنے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ اس طرح اب 20 اگست تا 3 ستمبر کاروں کو ہر دو دن میں ایک بار سڑکوں پر چلانے کی اجازت ہوگی جس کا انحصار کاروں کی نمبر پلیٹس کے طاق اور جفت اعداد پر ہوگا۔ اتھلیٹکس چمپین شپ کا انعقاد بیجنگ میں 22 تا 30 اگست ہوگا جبکہ 3 ستمبر کو منعقد شدنی فوجی پریڈ اس تاریخی فتح کی 70 ویں سالگرہ ہوگی جب دوسری جنگ عظیم میں چین نے جاپان کو شکست دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT