Saturday , July 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ایک مشہور ہوٹل کے مالک کے انتقال کی افواہ ‘ مقدمہ درج

ایک مشہور ہوٹل کے مالک کے انتقال کی افواہ ‘ مقدمہ درج

حیدرآباد /5 جون ( سیاست نیوز ) شہر کی ایک مشہور ہوٹل کے مالک کی انتقال کی افواہ پھیلانے کے خلاف پولیس نے ایک ویب چیانل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ ہوٹل سہیل ملک پیٹ کے مالک سید محی الدین جمیل کے انتقال کی خبر ایک ویب چیانل نے سوشیل میڈیا پر وائرل کردی جسکے بعد ہوٹل مالک کو سینکڑوں فون کالس موصول ہوئے ۔ انتقال کی افواہ عام ہوتے ہی مسٹر جمیل کے اہل خانہ اور رشتہ دار پریشان ہوگئے اور ان کے دوست ہوٹل کے قریب جمع ہوگئے ۔ اس افواہ سے پریشان ہوٹل مالک نے فوری ویب چیانل کے خلاف دبیرپورہ پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ اے سی پی چارمینار اشوک چکراورتی نے جو میر چوک ڈیویژن کے بھی انچارج ہے بتایا کہ پولیس نے ویب چیانل کے مالک محمد قادری کے خلاف تعزیرات ہند دفعہ 505(1) ( افواہ پھیلانا ) اور 420 ( دھوکہ دہی ) کا ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT