Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ایک نئے ضلع کا نام پی وی نرسمہا راؤ ہوگا

ایک نئے ضلع کا نام پی وی نرسمہا راؤ ہوگا

چارمینار اور گولکنڈہ نام سے بھی ضلعے قائم کرنے پر غور
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کی حکومت مجوزہ نئے اضلاع کو ریاست سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیتوں اور بعض تاریخی مقامات سے منسوب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے حال میں یہ کہا تھا کہ موجودہ دس اضلاع سے مزید 14 یا 15 اضلاع قائم کئے جائیں گے ۔ نئے اضلاع توقع ہے کہ 15 اگست یا دسہرہ اکتوبر تک قائم کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ ایک ضلع پروفیسر کے جے شنکر کے نام سے موسوم کیا جائے گا جن ناموں سے اضلاع قائم کئے جائیں گے ان میں آصف جاہی حکومت کے خلاف آزادی حیدرآباد کے لیے لڑنے والے قبائلی لیڈر کمرم بھیم کالوجی نارائن راؤ اور سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ اور سابق صدر جمہوریہ ذاکر حسین شامل ہیں ۔ جن تاریخی مقامات کے نام سے اضلاع قائم کئے جائیں گے ان میں چارمینار ، گولکنڈہ ( حیدرآباد ) ، نرمل ، بھدرا چلم ، یادگیری ، ویمل واڑہ شامل ہیں ۔ ان ناموں سے نئے اضلاع کو موسوم کرنے پر غور ہورہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT