Friday , July 28 2017
Home / دنیا / ایک ڈالر تنخواہ اور کوئی چھٹی نہیں: ٹرمپ

ایک ڈالر تنخواہ اور کوئی چھٹی نہیں: ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 14 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ صدارتی عہدہ پر فائز ہونے کے بعد سالانہ 40,00,000 امریکی ڈالر نہیں بلکہ صرف ایک ڈالر تنخواہ لیں گے اور کسی بھی چھٹی پر جانے سے گریز کریں گے ۔ اس سوال پر کہ آیا وہ صدر کیلئے مقررہ تنخواہ لیں گے ۔ 70 سالہ ٹرمپ نے جواب دیا کہ ’’نہیں میں کوئی تنخواہ نہیں لے رہا ہوں‘‘ ۔ اس طرح انھوں نے انتخابی وعدہ کی توثیق کردی جو انھوں نے صدارتی مہم کے دوران کیا تھا ۔ ٹرمپ نے گزشتہ روز نشر کردہ اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’’میرے خیال میں قانوناً مجھے کم سے کم ایک ڈالر تنخواہ لینا ہوگا ۔ چنانچہ میں بھی ایک ڈالر سالانہ تنخواہ لوں گا ۔ اس کے باوجود ہنوز میں نہیں جانتا کہ آیا اصل طریقہ کیا ہے ‘‘۔ ٹرمپ نے کہا کہ انھیں پتہ نہیں کہ کسی امریکی صدر کی تنخواہ کیا ہوتی ہے اور انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کوئی تعطیل نہیں لیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ ’’ہمیں بہت کام کرنا ہے ۔یہاں بہت کام کیا جانا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ عوام کے لئے یہ کام کیا جائے ‘‘ ۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ٹیکسوں میں کمی کرنا ہے اور بہتر صحت و طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے ‘‘ ۔ انھوں نے اپنے لئے کسی بھی تعطیل کے امکان کو مسترد کردیا۔

TOPPOPULARRECENT