Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ایک کار دو مرتبہ حادثہ کا شکار، 6 ہلاک

ایک کار دو مرتبہ حادثہ کا شکار، 6 ہلاک

اورنگ آباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پونے ہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹرک اور ایک کار میں تصادم ہوگیا ۔ اس حادثہ میں 6 افراد بشمول2 پولیس ملازمین ہلاک اور دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ رحیم پور گاؤں کے قریب کل شب یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک نے اورنگ آباد کی سمت جانے والی ایک کار کو بازو سے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں یہ کار اچھل کر ڈیوائیڈر کی دوسری سمت نکل گئی اور مخالف سمت سے آنے والی دوسری ایس یو وی گاڑی سے دوبارہ ٹکرا گئی ۔ اس حادثہ میں ہلاک 5 افراد کی بحیثیت اشوک پی تھراٹ ( 45 سال ) ، بھگوان بی دودھے ( 43 سال ) جو کہ پولیس ملازمین ہیں سید محبوب اسماعیل ( 34 سال ) شیخ محسن موسی ( 30 سال ) شیخ مجید رحمن ( 49 سال ) شناخت کرلی گئی ۔ مہلوک پولیس ملازمین گنگا پور پولیس اسٹیشن سے وابستہ تھے اور اپنے تبادلہ کے بعد ڈیوٹی سے رجوع ہونے کے لیے اورنگ آباد جارہے تھے ۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی نوین چندرا ریڈی مقام حادثہ پہنچ گئے جب کہ پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ۔۔

TOPPOPULARRECENT