Friday , October 20 2017
Home / Ads Others / ایک کالج شتروگھن سنہا کے والد کے نام سے موسوم

ایک کالج شتروگھن سنہا کے والد کے نام سے موسوم

پٹنہ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت بہار نے ایک کالج ، اداکار سے سیاست داں بننے والے شتروگھن سنہا کے والد کے نام سے موسوم کیا ہے۔ اس سے نتیش کمار اور شتروگھن سنہا میں بڑھتی ہوئی قربت کا اظہار ہوتا ہے۔ شتروگھن سنہا نے نتیش کمار حکومت سے اظہار تشکر کیا ہے کہ اس نے ایک کالج ان کے والد کے نام سے موسوم کیا ہے۔

 

پٹاخوں کے دھماکہ سے ایک جوڑا ہلاک
لکھنو ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع سنبھل کے علاقہ کوتوالی میں اس وقت ایک مکان کی چھت منہدم ہوجانے سے ایک جوڑا ہلاک ہوگیا اور پڑوسی کے مکان میں زبردست دھماکہ ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کی بحیثیت تسلیم ( 50 سال ) اور اس کی اہلیہ نھنی ( 45 سال ) شناخت کی گئی ہے ۔ یہ واقعہ آج اس وقت پیش آیا جب ایک پٹاخہ ساز وسیم خاں کے مکان میں زبردست دھماکہ ہوگیا ۔ اس مکان میں پٹاخوں کا ذخیرہ رکھا ہوا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT