Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / ایک کروڑ مالیتی گانجہ ضبط، تین افراد گرفتار

ایک کروڑ مالیتی گانجہ ضبط، تین افراد گرفتار

شمس آباد ۔ 24 ڈسمبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع پالماکول اور مدن پلی کے قریب ایک فارم ہاؤس پر ڈی آر آئی عہدیداروں نے دھاوا کرتے ہوئے تقریباً ایک کروڑ روپئے مالیتی گانجہ کو ضبط کیا جو ایک لاری کے ذریعہ نامعلوم مقام سے یہاں منتقل کیا گیا۔ ڈی آر آئی عہدیداروں نے لاری کو ضبط کرلیا اور فارم ہاؤس کے واچ مین اور دیگر دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ چار افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈی آر آئی عہدیداروں کو ملی ایک اطلاع پر یہ کارروائی انجام دی گئی۔ گانجہ کی اسمگلنگ کے واقعہ میں گرفتار شدہ تینوں افراد سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ ڈی آر آئی عہدیداروں کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ ایک اطلاع کے بموجب بیدر اور دیگر مقامات سے گانجہ شمس آباد کے موضع پالماکول میں لاکر اس کے پیاکٹس تیار کرتے ہوئے ریاست کے مختلف حصوں میں اسمگلنگ کیا جارہا تھا جس کی اطلاع پولیس کو بھی نہیں تھی جس پر کسی، سوال پیدا ہورہے ہیں کہ کئی دنوں سے چل رہے اس اسمگلنگ کے کاروبار سے کوئی بھی پولیس عہدیدار واقف کیوں نہیں ہے۔ اس اسمگلنگ میں کسی بڑی شخصیت کا ہاتھ ہے وغیرہ ۔

TOPPOPULARRECENT