Tuesday , September 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایک کمرہ میں پانچ جماعتیں

ایک کمرہ میں پانچ جماعتیں

یلاریڈی /13 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے بنجر تانڈہ میں ایک ہی کمرہ میں اسکول کا آغاز کیا گیا، جہاں ایک کمرہ کے سوا دوسرا کوئی کمرہ نہیں ہے۔ ایک کسان نے اپنی اراضی کا کچھ حصہ اسکول کے لئے دیا ہے، جس میں صرف ایک روم تیار کیا گیا، جب کہ زائد اراضی اور مزید کمروں کی تعمیر کے لئے اولیائے طلبہ کی جانب سے فنڈ کے مطالبہ پر 2011-12ء اور 2012-13ء کے تعلیمی سال میں 2.25 لاکھ روپئے منظور کئے گئے، تاہم موجودہ کمرہ کے اطراف اراضی نہ ہونے کی وجہ سے عہدہ داروں نے اس فنڈ کو دوسرے اسکول کے لئے منتقل کردیا۔ گزشتہ سال بھی ایک لاکھ روپئے منظور کئے گئے تھے، جس کو بلارم پرائمری اسکول کو دے دیا گیا۔ اسی ایک کمرہ میں اول تا پانچویں جماعت کے طلبہ کو تعلیم دی جا رہی ہے، جب کہ اس تنگ کمرہ میں طلبہ خود کو قید محسوس کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں اس اسکول کے طلبہ بڑی تعداد میں دوسرے اسکولوں کا رخ کر رہے ہیں۔ اگر یہی حال رہا تو ایک دن اسکول بند ہو جائے گا، لہذا اسکول کے ذمہ داروں کو اس کا حل نکالنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT