Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / ایک گھنٹہ کے فضائی سفر کیلئے 2,500 روپئے کرایہ مقرر کرنے کی تجویز

ایک گھنٹہ کے فضائی سفر کیلئے 2,500 روپئے کرایہ مقرر کرنے کی تجویز

نئی دہلی 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک گھنٹہ کے فضائی سفر کیلئے کرایہ 2,500 روپئے مقرر کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے ۔ حکومت نے لوک سبھا میں یہ بات بتائی جبکہ ارکان نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ فضائی کرایوں میں بے ہنگم اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ حکومت نے کہا کہ وہ ائر لائینس سے مشاورت کریگی تاکہ ہنگامی صورتحال میں فضائی ٹکٹس کی بے تحاشہ قیمت مقرر کرنے کے مسئلہ پر غور ہوسکے ۔ وزیر شہری ہوابازی اشوک گجپتی راجو نے وزارت شہری ہوابازی و سیاحت کے مطالبات زر پر مباحث کا جواب دیتے ہوئے ایوان میں یہ بات بتائی ۔ ایوان میں ارکان نے ہنگامی صورتحال میں بے تحاشہ قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ چینائی اور سرینگر میں سنگین سیلاب اور حالیہ احتجاج کے واقعات کے دوران ائر لائینس نے بھاری کرائے حاصل کئے ہیں۔ گجپتی راجو نے کہا کہ چینائی سیلاب کے دوران ائر لائینس نے یہاں پھنسے ہوئے افراد کو بنگلورو اور حیدرآباد منتقل کرنے میں حکومت کی مدد کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ائرلائینس نے سرینگر میں سیلاب کے دوران اضافی پروازوں کا اہتمام کیا ۔ نیپال مے زلزلہ کے وقت اور ہریانہ میں جاٹ احتجاج کے وقت بھی ایسا کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT