Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ایک ہزار ٹن اضافی پیاز در آمد کرنے مرکزی حکومت کا فیصلہ

ایک ہزار ٹن اضافی پیاز در آمد کرنے مرکزی حکومت کا فیصلہ

نئی دہلی 10 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پیاز کی ریٹیل قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے پیش نظڑ حکومت نے آج فیصلہ کیا ہے کہ وہ اندرون ملک سپلائی کو بہتر بنانے مزید 1,000 ٹن پیاز در آمد کریگی ۔ اس سے قیمتوں پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے ۔ مرکزی حکومت نے حکومت دہلی اور مدر ڈائری کوہ دایت دی کہ وہ دہلی میں قیمتوں پر قابو پانے جانے تک سبسڈی قیمتوں پر پیاز کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھے ۔ پیاز کی درآمد کا فیصلہ آج ایک اعلی سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت مرکزی وزیر تغذیہ مسٹر رام ولاس پاسوان نے کی ۔

TOPPOPULARRECENT