Tuesday , March 28 2017
Home / عرب دنیا / ایک ہی خاندان کے 10 افراد کا قتل عام

ایک ہی خاندان کے 10 افراد کا قتل عام

کابل ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق مشرقی صوبہ لغمان میں نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں 10 شہری ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوگئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان سرحدی زواک نے آج بتایا کہ حملہ کل رات کو اس وقت کیا گیا جب تمام لوگ رات کا کھانا تناول کررہے تھے۔ حملہ آور بندوق اور دستی بموں سے لیس تھے۔ زواک نے مزید بتایا کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ حملہ کے پس پشت کون لوگ ہیں کیونکہ کسی بھی تنظیم نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT