Tuesday , April 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایک ہی دن 3 آسٹریلیائی کھلاڑی سبکدوش

ایک ہی دن 3 آسٹریلیائی کھلاڑی سبکدوش

ملبورن  ۔16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہی دن تین آسٹریلیائی کھلاڑی میدان سے رخصت ہوگئے۔ایڈم ووجز، زیویئر ڈوہرٹی اور کرس ہارٹلے نے سبکدوشی کا اعلان کردیا۔ تینوں کھلاڑیوں نے شفیلڈ شیلڈ کے آخری راؤنڈ میچوں سے قبل کھیل سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔
ٹرینٹ بولٹ بھی زخمی
ویلنگٹن  ۔16مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کو راس ٹیلر کے بعد دوسرا بڑا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا ہے جیسا کہ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ بھی فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹسٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ بولٹ مہمان ٹیم کیخلاف پہلے ٹسٹ کے دوران عضلات میں جکڑن کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے ،انہیں 6دن آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT