Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / ایگزٹ پولس کرنے کی تردید ‘ ریسورس ڈیولپمنٹ کی وضاحت

ایگزٹ پولس کرنے کی تردید ‘ ریسورس ڈیولپمنٹ کی وضاحت

نئی دہلی 14 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) امتناع کے باوجود اتر پردیش میں ایگزٹ پولس کرنے پر جس کمپنی کے خلاف الیکشن کمیشن نے ایف آئی آر درج کروائی ہے اس نے آج ادعا کیا کہ اس پر غلط الزام عائد کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کمپنی کی رسوائی ہو رہی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اس پر باضابطہ کوئی رد عمل ظاہر نہیں کی ہے جبکہ ایک عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تحقیقات کرنا پولیس کا کام ہے ۔ ایف آئی آر کے اندراج کے ایک دن بعد ایک ہندی روزنامہ اور ایجنسی ریسورس ڈیولپمنٹ انٹرنیشنل انڈیا کے مینیجنگ ڈائرکٹر راجیو گپتا نے کہا کہ ان کی کمپنی کا اس ایگزٹ پول سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی ایک مینجمنٹ کنسلٹنگ کمپنی ہے جو دوسرے کاموں میں مصروف ہے اور اس کا انتخابات سے متعلق سرگرمیوں جیسے ایگزٹ پولس سے کوئی تلعق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ کوئی ریسورس ڈیولپمنٹ کمپنی ہو جس نے یہ کام کیا ہو لیکن ان کی کمپنی نے ایسا نہیں کیا ہے اور اس کو غلط طور پر ماخوذ کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT