Tuesday , October 17 2017
Home / عرب دنیا / ایہود اولمرٹ کی سزائے قید پر عمل آوری

ایہود اولمرٹ کی سزائے قید پر عمل آوری

یروشلم۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کی 19 ماہ قید کی سزا پر عمل آوری شروع ہوچکی ہے۔ ایہود اولمرٹ اسرائیل میں وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز رہنے والے پہلے لیڈر ہیں جو قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اولمرٹ کو بیت المقدس کے میئر کی حیثیت سے رشوت لینے کے جرم میں سال 2014ء  میں 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس سزا کو کم کر کے 18 ماہ کر دیا گیا تھا لیکن گذشتہ ہفتہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے جرم میں ان کی سزا میں ایک ماہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔اسرائیل کے 70 سالہ لیڈر نے گذشتہ پیر کو ایک ویڈیو پیام میں کہا تھا کہ وہ رشوت لینے کے الزام کی تردید کرتے ہیں۔مارچ 2014ء میں ان پر یروشلم کے میئر کی حیثیت سے رہائشی کالونیاں تعمیر کرنے والی ایک کمپنی سے 5 لاکھ شیکل اور ایک اور کمپنی سے 60 ہزار شیکل رشوت لینے کا جرم ثابت ہوچکا تھا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے ان کو 5 لاکھ شیکل رشوت لینے کے الزام سے بری کر دیا تھا اور ان کی سزا کم کرکے 18 ماہ کر دی گئی تھی۔ اس ماہ کی 10 تاریخ کو سزا ختم کرنے کے عوض رشوت کی رقم جمع کرانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ان کے اس اعتراف کے بعد ان کی سزا میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا کہ انھوں نے اپنی سیکریٹری کو اپنے خلاف گواہی دینے سے منع کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ابھی ایہود اولمرت کی طرف ایک امریکی بزنس مین سے رشوت لینے کے جرم میں 18 ماہ کی سزا کے خلاف دائر کردہ اپیل پر فیصلہ نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT