Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ای ایس آئی ہاسپٹل میں ایمرجنسی سرویس شعبہ کا افتتاح

ای ایس آئی ہاسپٹل میں ایمرجنسی سرویس شعبہ کا افتتاح

حیدرآباد۔/13ڈسمبر ، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر لیبر مسٹر بنڈارو دتاتریہ نے صنعت نگر میں واقع ای ایس آئی سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل میں آؤٹ پیشنٹ ( او پی ) خدمات شروع ہونے کے ساتھ ساتھ ہنگامی نوعیت کے ٹسٹوں کی انجام دہی سے متعلق سرویس کا افتتاح انجام دیا۔ اس سلسلہ میں منعقدہ ایک سادہ سی تقریب کے موقع پر مسٹر دتاتریہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ورکرس کی فلاح و بہبود پر اولین ترجیح دے رہی ہے اور محنت کش طبقات کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ای ایس آئی ڈسپنسریز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت نگر ای ایس آئی سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل میں محنت کش طبقات کے علاج کیلئے بہتر سے بہتر اور عصری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ مسٹر دتاتریہ نے محنت کش طبقات پر زور دیا کہ وہ ای ایس آئی کے اس سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل سے بھرپور استفادہ کریں۔لیبر طبقہ کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کے لئے حکومت نے فنڈس قائم کئے ہیں ۔ ای ایس آئی ہاسپٹل کو عصری تقاضوں سے آراستہ کرنے کے ساتھ طبی نگہداشت کو بہتربنایا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT