Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ای ایس آئی ہاسپٹل کے قیام کا مطالبہ

ای ایس آئی ہاسپٹل کے قیام کا مطالبہ

تانڈور۔ 13 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع رنگاریڈی کے سب سے بڑے منڈل تانڈور میں ESI ہاسپٹل کے قیام کے لئے سری بی دتاتریہ مرکزی وزیر لیبر نے تیقن دیا ہے۔ ومشی ویشور ریڈی رکن پارلیمان چیوڑلہ کی قیادت میں تانڈور کے مزدور قائدین نے وفد کی شکل میں مرکزی وزیر لیبر سے ملاقات کی اور یہ تیقن حاصل کیا۔ تانڈور میں واقع پینا سمنٹ فیاکٹری، سی سی آئی فیاکٹری اور خانگی شعبہ کی سمنٹ کمپنیاں یہاں تانڈور میں کام کررہی ہیں۔ ان سب سے جملہ 5 ہزار ٹن سے زائد سمنٹ کی پیداوار عوامی شعبہ کو حاصل ہورہی ہے۔ ان کمپنیوں میں ہزاروں مزدور اور پتھر کی صنعت میں بھی سینکڑوں مزدور روزانہ کی اساس پر کام کرتے ہیں۔ یہاں گوتاپور میں تاگہ فیاکٹری بھی قائم کی گئی ہے۔ اس میں خاتون مزدوروں کی بہتات ہے۔ ان ہزاروں مزدور کی بہبود کیلئے تانڈور میں ای ایس آئی ہاسپٹل کی منظوری ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی نے بھی گزشتہ دنوں اس مقصد کیلئے اراضی کی نشاندہی کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT