Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / ای سیٹ 2017کا 6مئی کو انعقاد

ای سیٹ 2017کا 6مئی کو انعقاد

حیدرآباد ۔ 20فبروری ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ای سیٹ 2017ء کا 6مئی کو انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کی جانب سے آج شیڈول کی اجرائی عمل میں لائی گئی ۔ ای سیٹ کا 6مئی کو دوپہر 11بجے تا 5 بجے شام انعقاد عمل میں آئے گا اور 8مئی کو ای سیٹ 2017 کی ابتدائی ’’Key‘‘ جاری کی جائے گی جبکہ 15مئی کو ای سیٹ 2017 کے نتائج جاری کئے جائیں گے اور 17مئی کو ای سیٹ 2017ء کے رینکس کا اعلان کیا جائے گا ۔ جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ 29اپریل تا 4مئی ویب سائیٹ کے ذریعہ ہال ٹکٹس ڈاؤن کئے جاسکتے ہیں جبکہ ای سیٹ 2017 کیلئے 2مارچ سے آن لائن درخواستیں قبول کی جائیں گی اور درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 7اپریل ہوگی ۔ خواہشمند امیدوار 13اپریل تک 500 روپئے جرمانہ کے ساتھ ایک ہزار روپئے جرمانہ کے ساتھ 20اپریل ‘5000روپئے جرمانہ کے ساتھ 24اپریل تک اور 10,000 روپئے جرمانہ کے ساتھ یکم مئی تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT