Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ای شنکر ریڈی نئے صدر نشین ریاستی آبپاشی کارپوریشن

ای شنکر ریڈی نئے صدر نشین ریاستی آبپاشی کارپوریشن

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : شری ایڈا شنکر ریڈی نے آج بحیثیت صدر نشین تلنگانہ ریاستی آبپاشی کارپوریشن کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ای شنکر ریڈی کی تلنگانہ تحریک کے دوران خدمات کے تئیں ان کا تقرر عمل میں لایا ۔ کے ٹی آر ریاستی وزیر نے شنکر ریڈی کے تقرر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا جنہوں نے تلنگانہ تحریک کے دوران گراں قدر خدمات انجام دئیے ہیں انہیں اس کا پھل ملے گا ۔ انہوں مزید تقررات کا اشارہ دیا ۔ ہریش راؤ ریاستی وزیر نے شنکر ریڈی کے تقرر پر چیف منسٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اظہار مسرت کیا اور کہا کہ ریاست میں ہر ایک کو آبپاشی کی سہولت فراہم کرنے کے تئیں اقدامات روبہ عمل لائے جائیں گے جب کہ ذخیرہ آب کا مکمل استعمال کیا جائے گا ۔ ہریش راو نے بتایا مشن کاکتیہ کے ذریعہ تالابوں میں مکمل پانی کے ذخیرہ کا کے سی آر منصوبہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے یقین دلایا کوئی بھی کسان روزگار کے لیے پالمور یا دیگر مقامات سے نقل مقام نہیں کرے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT