Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / ای وی ایم پر الیکشن کمیشن کا 12 مئی کو کل جماعتی اجلاس

ای وی ایم پر الیکشن کمیشن کا 12 مئی کو کل جماعتی اجلاس

نئی دہلی4مئی (سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (EVM) کے استعمال کو لے کر ان کے تنازعہ کے مدنظر اس پر 12 مئی کو ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پچھلے دنوں ہوئے اسمبلی انتخابات اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے چناؤ میں میٹنگ مشین میں گڑبڑی کے الزامات کے مدنظر کمیشن نے یہ میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس میٹنگ میں قومی سیاسی پارٹیاں اور تسلیم شدہ ریاستی سطح کی پارٹیاں حصہ لیں گی۔قابل ذکر ہے کہ پچھلے دنوں چیف الیکشن کمشنر ڈائریکٹر نسیم زیدی نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن اس معاملہ پر کل پارٹی میٹنگ بلائے گا۔اترپردیش اسمبلی اور پنجاب اسمبلی چناؤ کے نتائج آ،ے کے بعد بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ مایاوتی اور عام آدمی پارٹی کے رابطہ کار اروندکجریوال ای وی ایم میں بے حد گڑبڑی کی شکایت کرتے ہوئے بیلٹ پیپر (ووٹ کی پرچی) کے ذریعہ الیکشن کرانے کی مانگ کی تھی۔ کانگریس نے بھی اس معاملہ میں جانچ کی مانگ کی تھی۔اس کے بعد پورے ملک میں ای وی ایم کو لے کر قومی بحث چھڑگئی۔ الیکشن کمیشن نے وضاحت کی کہ ووٹنگ مشینوں میں کسی طرح کی کوئی چھیڑچھاڑ نہیں کی جاسکتی ہے ۔ اس نے لوگوں کو ان میں چھیڑچھاڑ کو چیلنج کیا اور سیاسی پارٹیوں کے اس الزام کو خارج بھی کیا کہ ای وی ایم میں گڑبڑی کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ وہ تمام انتخابی مراکز پر وی وی پیٹ مشینیں لگانے کو تیار ہے لیکن مرکزی سرکار اس کے لئے معاشی مدد تو کرے کیوں کہ بار بار یاددلانے پر سرکار نے مدد نہیں کی۔ آخرمیں سرکار نے کمیشن کو وی پی پیٹ خریدنے کے لئے 31ہزار 73کروڑ روپے کابینہ سے منظور کئے اور الیکشن کمیشن نے ان مشینوں کی خرید کا عمل بھی شروع کردیا۔کمیشن مجموعی طور پر سولہ لاکھ پندرہ ہزار وی پی پیٹ مشینیں خریدے گا۔الیکشن کمیشن کی یہ میٹنگ اہم ہوگی ۔ا س میں برسراقتدار بی جے پی کے علاوہ سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کانگریس ، جنتادل(یو)، سماجوادی پارٹی’ مارکسی کمیونسٹ پارٹی، سی پی آئی۔ ایم این سی پی کے علاوہ بی ایس پی،ترنمول کانگریس، انا ڈی ایم کے ، ڈی ایم کے ، شوسینا وغیرہ کے لوگ حصہ لیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT