Friday , April 28 2017
Home / ہندوستان / ای وی ایم کیخلاف عرضی پر مرکز سے جواب طلب

ای وی ایم کیخلاف عرضی پر مرکز سے جواب طلب

 
نئی دہلی۔13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج مرکز اور الیکشن کمیشن آف انڈیا سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو مناسب تصدیقی انتظام کے بغیر استعمال کیئے جانے کے جواز کو بی ایس پی کے چیلنج والی عرضی پر جوابات طلب کئے ہیں۔ جسٹس جے چلمیشور کی سربراہی واہی بنچ نے حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 8 مئی تک اس عرضی پر جواب طلب کیا ہے، جو سماعت کی اگلی تاریخ ہے۔ سماعت کے دوران بی ایس پی کی پیروی کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ پی چدمبرم نے بنچ کو بتایا کہ انتخابات میں ای وی ایمس کو ووٹر کی تصدیق والے مناسب سسٹم کے بغیر استعمال کرنے سے رائے دہی کی صداقت کے تعلق سے سنگین شبہار پیدا ہورہے ہیں اور اس وجہ سے کاغذ کے استعمال کی ضرورت ہے تاکہ ووٹر کو اپنے استعمال شدہ ووٹ کے تعلق سے وثیقہ حاصل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ رائے دہی کے عمل میں شفافیت اور دیانتداری کو یقینی بنانے کے لیے کاغذ کی مدد درکار ہے کیوں کہ ای وی ایمس سے چھیڑچھاڑ کے اندیشے ہیں جس کا اظہار ایسی رپورٹ سے مل چکا ہے کہ ان مشینوں کا ہارڈ ویر اور سافٹ ویر دونوں ہی بگاڑے جاسکتے ہیں۔

پرنب مکرجی کرناٹک اور مہاراشٹرا کے دورہ پر
نئی دہلی۔ 13اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کل سے دو دن کے لئے کرناٹک اور مہاراشٹر کے دورہ جائیں گے۔ مسٹر مکرجی کرناٹک کی راجدھانی بنگلور میں کل ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسکول آف اکونومکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور مہاراشٹر کے احمد نگر میں 15اپریل کو آرمڈ کور سنٹر اینڈ اسکول کو پریزیڈنٹس اسٹینڈرڈ ایوارڈ دیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT