Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ای پرائمری ہیلت مراکز میں طبی معائنے

ای پرائمری ہیلت مراکز میں طبی معائنے

تین سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس کے قیام کا منصوبہ ‘ سی لکشما ریڈی
حیدرآباد 8 جنوری ( این ایس ایس ) وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے آج کہا کہ ای الیکٹرانک پرائمری ہیلت مراکز پر آوٹ پیشنٹ اور بیماری کی توثیق سے متعلق معائنے کئے جائیں گے ۔ یہ سہولت عوام کو بہت نگہداشت صحت کے لئے معاون ہوگی ۔ وزیر ٹرانسپورٹ پی مہیندر ریڈی کے ساتھ سی لکشما ریڈی نے شاد نگر میں ای ہیلت ہاسپٹل کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لکشما ریڈی نے کہا کہ میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ایک منتخبہ علاقہ میں ہر مکان کا دورہ کیا جائیگا تاکہ انہیں طبی و صحت سے متعلق خدمات فراہم کی جاسکیں۔ اس کے نتیجہ میں میڈیکل ٹیم کو عوام کے دیرینہ صحت مسائل اور بیماریوں وغیرہ کے تعلق سے معلومات حاصل کرنے اور مستقبل کی صحت کی ضروریات کا تعین کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی تفصیلات کو طبی عملہ کی جانب سے کمپیوٹرائز کیا جائیگا جو انہیں بروقت درکار ادویات فراہم کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ دونوں شہروں اور ساری ریاست میں بھی عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ اس سلسلہ میں تین سوپر اسپیشالیٹی دواخانوں کے قیام کا منصوبہ ہے تاکہ دونوں شہروں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر کارپوریٹ طبی خدمات فراہم کی جاسکیں۔ وزیر موصوف نے ادعا کیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے صحت کے شعبہ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے ۔ مہیندر ریڈی نے کہا کہ کے سی آر حکومت کی جانب سے ریاست کو میڈیکل تلنگانہ میں تبدیل کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں حکومت کی پالیسیوں پر عمل کرنے کی عوام سے اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT