Tuesday , April 25 2017
Home / ہندوستان / ای پی ایف او کی 20 سالہ ممبرشپ پر 50 ہزار روپئے کا اضافی فائدہ

ای پی ایف او کی 20 سالہ ممبرشپ پر 50 ہزار روپئے کا اضافی فائدہ

نئی دہلی۔13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ریٹائرمنٹ فنڈ کے ادارے ای پی ایف او کے سبسکرائبرس کو 20 سال یا زائد تک اس اسکیم میں اپنا حصہ ادا کرنے پر سبکدوشی کے وقت 50 ہزار روپئے تک کا اضافی فائدہ حاصل ہوگا جسے لائلٹی کم لائف بینیفٹ کا نام دیا گیا۔ ای پی ایف او بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ فائدہ مستقلاً معذور ہوجانے کی صورت میں بھی فراہم کی جائے گی چاہے متعلقہ ارکان 20 سال سے کم مدت تک ہی وابستہ کیوں نہ رہے ہوں۔ ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے فاضل فیصلہ ساز ادارے سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز نے سفارش کی ہے کہ کسی سبسکرائبر کی موت کی صورت میں 2.5 لاکھ روپئے کی اقل ترین رقم کی ضمانت دی جائے۔ یہ مجوزہ فوائد حکومتی منظوری کے بعد ارکان کے لیے دستیاب ہوجائے گی۔

 

جی ایس ٹی کے 4 ضمنی قوانین کو صدر کی منظوری
نئی دہلی ۔ /13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے جی ایس ٹی کے 4 اہم قانون سازیوں کی منظوری دیتے ہوئے یکم جولائی سے ایک ملک ایک ٹیکس نظام کے آغاز کی راہ ہموار کردی ۔ سنٹرل جی ایس ٹی ایکٹ 2017 ء ، انٹی گریٹیڈ جی ایس ٹی ایکٹ 2017 ء ، جی ایس ٹی (معاوضہ برائے ریاستیں) ایکٹ 2017 ء اور مرکزی زیرانتظام علاقے جی ایس ٹی ایکٹ 2017 ء کی منظوری دیدی گئی ۔ یہ قوانین /6 اپریل کو راجیہ سبھا میں اور /29 مارچ کو لوک سبھا میں منظور ہوچکے ہیں ۔ جی ایس ٹی آزادی کے بعد سب سے بڑی ٹیکس اندازی اصلاحات ہیں ۔ جی ایس ٹی میں سنٹرل اکسائز ، سرویس ٹیکس ، ویاٹ اور دیگر مقامی ٹیکسیس کو ضم کرکے ایک یکساں بازار تخلیق کیا جائے گا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT