Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ای پی ایف سرمایہ کاری کو 15فیصد کرنے کا فیصلہ ،سی بی ٹی کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا

ای پی ایف سرمایہ کاری کو 15فیصد کرنے کا فیصلہ ،سی بی ٹی کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا

حیدرآباد 23اپریل (سیاست ڈاٹ کام) محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے آج کہا ہے کہ ایکویٹی ٹریڈ فنڈس (ای ٹی ایفس) میں 10فیصدایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف ) سرمایہ کاری میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 15فیصد کرنے کا فیصلہ سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز (سی بی ٹی ) کی میٹنگ میں کیا جائے گا۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 31مارچ 2017تک 21,589کروڑ روپے یا 10فیصد کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ اس کی اب بازاری شرح 23,845 کروڑ روپے ہوگئی ہے ۔سود تقریباً 10.6فیصد آیا ہے ۔اس میں 21اپریل 2017تک 11.5فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT