Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / !ای پی ایف سے گھر کی خریدی

!ای پی ایف سے گھر کی خریدی

نئی دہلی۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف او) کے تقریباً 4 کروڑ ارکان  اب گھر کی خریدی کے لیے ڈاؤن پیمنٹ کرسکتے ہیں اور اپنے ای پی ایف کھاتوں سے ماہانہ اقساط (EMI) ادا کرسکتے ہیں۔ ای پی ایف او کے وابستگان اب گھروں کی خریدی کے لیے اپنے پراویڈنٹ فنڈ کھاتوں میں جمع شدہ رقم کا 90 فیصد حصہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس ضمن میں ای پی ایف کے قانون میں ایک نئے فقرے کے اضافے کے ساتھ ترمیم کی گئی ہے۔ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ اِس مقصد کے لئے وزارت محنت نے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے ساتھ اِس اسکیم میں ترمیم قرار پاچکی ہے۔ یہ سہولت ہر ممبر کو اُس کی زندگی میں ایک بار دستیاب رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT