Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / ای پی ایف پر ٹیکس کی تجویز سے دستبرداری کیلئے کانگریس کا احتجاج

ای پی ایف پر ٹیکس کی تجویز سے دستبرداری کیلئے کانگریس کا احتجاج

نئی دہلی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج ایک احتجاجی دھرنا منظم کیا جس کا مقصد فوری طور پر مرکز کی ایمپلائز پراویڈنٹ سے رقم واپس لینے کے موقع پر 60 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سے دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا گیا تھا اور انتباہ دیا کہ اپنے مطالبہ پر اس کی عدم تکمیل کی صورت میں حکومت پر دباؤ میں اضافہ کردیا جائے گا۔ جنترمنتر پر دہلی کانگریس کے صدر اجئے ماکن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف پر ٹیکس عائد کرنے کا اقدام 6 کروڑ ملازمین پر ایک سخت ضرب ہے۔ جن کا احاطہ ای پی ایف قانون کرتا ہے۔ بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت ان کے مستقبل سے کھلواڑ کررہی ہے۔ اس تجویز سے فوری دستبرداری اختیار کی جانی چاہئے۔ ماکن نے کہا کہ بجٹ کی تجاویز کے بموجب ایک ملازم جو اپنی بچت کو پراویڈنٹ فنڈ میں جمع کرواتا ہے جس سے رقم واپس لینے کی صورت میں 60 فیصد حصہ سے محروم ہوجائے گا جبکہ یہ رقم اس کو سبکدوش ہونے کے وقت ملا کرتی ہے۔ تنخواہ یافت افراد اپنی تنخواہوں پر اخراجات کیلئے منحصر ہوتے ہیں اور سبکدوشی پر ای پی ایف سے حاصل ہونے والی رقم پر انحصار کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT