Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ای پی ایف کی شرح سود میں اضافہ

ای پی ایف کی شرح سود میں اضافہ

چینائی 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ کی شرح سود 2015-16 کے لئے اضافہ کرکے اسے 8.8 فیصد کردیا گیا ۔ سابقہ شرح سود 8.75 فیصد تھی۔ پی ایف کی شرح سود 8.90 فیصد کردینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ مرکزی وزیر محنت بنڈارو دتاتریہ نے کہاکہ یہ اضافہ عبوری ہے اور اشارہ دیا کہ اِس پر بعد میں مزید نظرثانی کی جاسکتی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ عالمی سطح پر معاشی انحطاط جاری ہے ہندوستان میں بھی شرح سود میں کمی ہورہی ہے۔

جے این یو ’’دانشور دہشت گردوںکی آماجگاہ‘‘:ساکشی مہاراج
ایٹاہ (یو پی )۔ 16 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی کے متنازعہ رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے آج کہا کہ پولیس کو کانگریس نائب صدر راہول گاندھی اور سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے، جنہوں نے جے این یو میں مخالف قوم احتجاج کی تائید کی ہے ۔ انہوں نے باوقار یونیورسٹی کو ’’دانشور دہشت گردوں کی آماجگاہ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے مرکز سے بھی خواہش کی کہ وہ راہول گاندھی کی سرگرمیوں پر نظر رکھے۔ ساکشی مہاراج نے کہا کہ مرکز کو چاہئے کہ وہ راہول گاندھی کی سرگرمیوں پر نظر رکھے اور جہاں تک جے این یو کا تعلق ہے ، یہ دانشور دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ان سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو کچھ دن کیلئے بند بھی کیا جاسکتا ہے۔مخالف قوم سرگرمیوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے ورنہ صورتحال بے قابوہوجائے گی۔ انہوں نے جے این یو اسٹوڈنٹس یونین صدر کنہیا کمار کے خ لاف کارروائی کی مدافعت کی۔

TOPPOPULARRECENT