Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ای پے منٹس کے طریقہ کار کو فوری مسدود کرنے کا مطالبہ

ای پے منٹس کے طریقہ کار کو فوری مسدود کرنے کا مطالبہ

تلنگانہ ٹریثرری نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کا بیان
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ ٹریثرری نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن حیدرآباد نے ای پے منٹس کے طریقہ کار کو فی الفور روکدینے کا ریاستی سکریٹری محکمہ فینانس سے مطالبہ کیا ۔ اس سلسلہ میں مسٹر جی بھوپال ریڈی صدر تلنگانہ ٹریثرری نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن حیدرآباد کی قیادت میں ایک وفد نے ای پے منٹس سے ٹریثرریز کو درپیش مختلف مسائل کے تعلق سے سکریٹری محکمہ فینانس سے ملاقات کی اور ای پے منٹس سے درپیش مسائل اور رونما ہونے والے واقعات سے بھی تفصیلی طور پر واقف کروایا اور بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے روبہ عمل لائی جانے والی انتہائی اہمیت کی حامل کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیمات کی رقومات بھی ای پے منٹس کے ذریعہ دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ دونوں اسکیمات کی عمل آوری میں کافی تاخیر ہورہی ہے اور عوام میں اس کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ مسٹر بھوپال ریڈی نے سکریٹری محکمہ فینانس اور حکومت سے بھی ای پے منٹس کے ذریعہ ادائیگیوں کا تفصیلی جائزہ لینے اور فی الفور اس طریقہ کار کو روکدینے کا پر زور مطالبہ کیا ۔ مسٹر اوما مہیشور راؤ سکریٹری اور دیگر عہدیداران تلنگانہ ٹریثرری نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن حیدرآباد بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT