Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / ای ڈی کی اڈیشہ میں نقد رقم کے ذخیرہ کی تحقیقات

ای ڈی کی اڈیشہ میں نقد رقم کے ذخیرہ کی تحقیقات

نوٹوں کی تنسیخ ، امبیڈکر کا نظریہ : بی جے پی ، گجرات ہائیکورٹ میں /14 ڈسمبر کو سماعت
سنبل پور (اڈیشہ )۔ /6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ عنقریب 1.43 کروڑ روپئے کی نقد رقم کا اڈیشہ میں ذخیرہ ہونے کی تحقیقات شروع کرے گی ۔ ووٹوں کی تنسیخ کے بعد یہ ذخیرہ کرنے کی اطلاعات ملی ہیں ۔ سنبل پور کے ایس پی اکھلیشور سنگھ نے آج اس کا انکشاف کیا ۔ اس سلسلے میں پولیس کی ایک ٹیم بھوبنیشور روانہ ہوچکی ہے ۔ احمد آباد سے موصولہ اطلاع کے بموجب گجرات ہائیکورٹ نے آج دو مفاد عامہ کی درخواستوں کی سماعت جن میں مرکزی حکومت کی جانب سے ڈسٹرکٹ کواپریٹیو بینکس کو نوٹوں کی تنسیخ کے بعد کسی بھی قسم کے سودوں سے منع کیا ہے اور بینکوں سے نقد رقم حاصل کرنے پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں ، کو چیالنج کیا گیا ہے ، /14 ڈسمبر کو سماعت کی درخواست مقرر کی ہے ۔ عدالت نے کہا کہ اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ میں /9 ڈسمبر کو مقرر ہے ۔ چیف جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس وی این پنچولی پر مشتمل ایک ڈیویژن بنچ نے مرکز کے مشیر قانونی سے کہا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ کی توجہ مرکوز ہے اور کسی قسم کی درخواستیں جو کوآپریٹیو بینکس کی جانب سے داخل کی گئی ہیں ۔ جمعرات کو ان کی سماعت مقرر ہے ۔ دریں اثناء بی جے پی کے تلنگانہ رکن اسمبلی این رام چندر راؤ نے آج کہا کہ نوٹوں کی تنسیخ کا نظریہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے جو دستور ہند کے معمار تھے پیش کیا تھا ۔ وہ ان کی 61 ویں برسی کے موقع پر ایک جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT