Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ای کامرس و تجارت کے مواقع پر سمینار

ای کامرس و تجارت کے مواقع پر سمینار

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : فیڈریشن آف آندھراپردیش چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام 15 جولائی کو صبح 9-30 بجے ایف ٹی اے پی سی سی آئی آڈیٹوریم فیڈریشن ہاوز حیدرآباد میں ای کامرس اور تجارت کے مواقع پر ایک سمینار رکھا گیا ہے جس میں تجارت میں وسعت کے مواقع ، گیم چینجر آف بزنس کے علاوہ اڈوانسڈ ٹکنالوجی اور نئے راہوں سے واقف کروایا جائے گا ۔ سمینار میں سکریٹری محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن حکومت تلنگانہ اور ڈائرکٹر آف سافٹ ویر ٹکنالوجیز پارکس آف انڈیا ( ایس ٹی پی آئی ) اور ای کامرس کے ممتاز ماہرین شرکت اور مخاطب کریں گے ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ الیکٹرانک کامرس یا پھر ای کامرس کمرشیل ٹرانزکشن ہیں جو کہ انٹرنیٹ پرالیکٹرانک کا استعمال کیا جاتا ہے جب کہ ای کامرس مسابقتی طور پر نئی مارکٹوں میں تجارت کے مواقعوں کو فراہم کرنے کے علاوہ ہندوستان میں اس کو کافی اہمیت حاصل ہے ۔ ای کامرس ہندوستان میں چھوٹے اور متوسط صنعت کاری کے لیے کافی ہی معاون ثابت ہورہا ہے جو کہ جی ڈی پی سے نئی ملازمتوں کے مواقع فراہم کررہا ہے ۔ سمینار کے دوران شرکاء کو ای کامرس صنعت کے علاوہ بزنس ماڈل ، سپلائی چین ، مارکٹس ، پراڈکٹس ، آپریشن ، لوجسٹکس ، ویر ہاوزنگ ، کسٹمر سرویس ، تجزیہ ، پلاننگ ، ٹیکس ، پالیسز ، سمینار میں شرکاء ، صنعت کاری سے متعلق اہم معلومات حاصل کرسکیں گے ۔ اس سمینار میں کوئی بھی بزنس مین ، بالخصوص ریٹلرس ، ایپ ڈیولپرس ، پے منٹ گیٹ ویز ، ای کامرس سلوشن بروائیڈر کے علاوہ ایسے کمپنیاں جو کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، ویب ہاسٹنگ ، انشورنس ، کورئیر اور لوجسٹک ، آڈیٹرس ، پرائیوٹ کوالیٹی انوسٹرس ، وینچر کیاپیٹلٹس ، بینکرس ، انٹرپرینرس ، طلبہ اور سرکاری ایجنسیاں شرکت کے اہل ہیں ۔ دوران سمینار مختلف عنوانات کا احاطہ کیا جائے گا ۔ سمینار میں شرکت کے لیے این ٹی اے پی سی آئی ممبر کو ایک ہزار ، دیگر کے لیے 1250 جب کہ طلبہ کو 750 روپئے فیس مقرر کی گئی ہے ۔ فیس کو بشکل نقد رقم چیک یا ڈی ڈی کے ذریعہ ادا کرنے کی سہولت ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے اوشا بالاجی سے فون نمبر 8008700257 پر ربط کریں یا [email protected] پر میل کریں

TOPPOPULARRECENT