Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / اے ایف سی ایشین کپ کیلئے 31 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

اے ایف سی ایشین کپ کیلئے 31 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

نئی دہلی۔ 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی قومی فٹ بال ٹیم کی اے ایف سی ایشین کپ ٹورنمنٹ کی تیاریوں کے پیش نظر ممبئی میں مجوزہ پریکٹس کیمپ کیلئے کوچ اسٹیفن کونسٹن ٹائن نے 31 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ہندستان کو گروپ اے میں میانمار کیخلاف 28 مارچ کو ینگون میں اپنا پہلا گروپ میچ کھیلنا ہے۔ اے ایف سی ایشیائی کپ کوالیفائنگ 2019 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے ہیں۔فٹ بال ٹیم کے کوچ کونسٹن ٹائن نے کہا کہ ینگون کاموسم کافی حد تک ممبئی جیسا ہے اس لئے انہوں نے میچ کی تیاریوں کیلئے اس شہر کا انتخاب کیا ہے۔ ممبئی کا موسم گرم ہے اور جب ہم میانمار کیساتھ اپنا پہلا میچ کھیلیں گے تو وہاں بھی ہمیں اسی طرح کے موسم کا احساس ہوگا۔فٹ بال ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی 12 مارچ کو ممبئی میں جمع ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT