Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / اے ایف سی کوالیفائرس ہندوستان کے خلاف فلسطین کی کامیابی

اے ایف سی کوالیفائرس ہندوستان کے خلاف فلسطین کی کامیابی

الرام (فلسطین)۔ 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) 19 سال سے کم عمر ہندوستانی فٹبال کھلاڑیوں کی ٹیم کو آج یہاں فیصل الحسینی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اے ایف سی کوالیفائرس کے ایک میچ میں فلسطینی ٹیم کے ہاتھوں صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست ہوگئی۔ کھیل کے 15 ویں منٹ میں محمد یوسف نے ایک گول بناتے ہوئے فلسطینی ٹیم کو سبقت دلائی اور یہی گول ہندوستان کے خلاف کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہوا۔ میچ کے بعد ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ لی جانسن نے کہا کہ ’’ہم یہ میچ اس لئے ہار گئے کہ پہلے نصف کے ابتدائی کھیل میں ہم نے فلسطینیوں کا بے حد احترام کیا اور اس کی سزا پائی‘‘۔ جانسن نے مزید کہا کہ ’’ہماری ایک اچھی ٹیم ہے اور میں اپنے کھلاڑیوں پر فخر کرتا ہوں‘‘۔ میزبان فلسطینی ٹیم کے ہیڈ کوچ ایمن صدوقہ نے بھی ہندوستانی کھلاڑیوں کے انتھک جذبہ کی بھرپور ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT