Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / اے ایف سی کپ : موہن بگان کی 4-0 سے شاندار جیت

اے ایف سی کپ : موہن بگان کی 4-0 سے شاندار جیت

ہانگ کانگ ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) موہن بگان ایسا اولین انڈین کلب بن گیا جس نے اے ایف سی کپ میں وطن سے دور 4-0 کی زبردست جیت درج کرائی ، جب انھوں نے گزشتہ روز گروپ G میں یہاں 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے پر مجبور ساؤتھ چائنا اے اے ٹیم کو بری طرح ہرایا۔ آئی لیگ چمپینس جو پہلے ہی ایشین چمپینس لیگ کوالیفائرز کے نئے فارمٹ میں ایک راؤنڈ جیت چکے ہیں، اب اپنے گروپ میں دو میچوں سے چھ پوائنٹس اور +7 کے گول فرق کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ مانگ کاک اسٹیڈیم میں اسکورنگ کی شروعات لینی راڈرگس نے ہیڈر کے ذریعے کی۔ وہ مالدیپ کے کلب مازیا کے خلاف 5-2 کی جیت میں انجری کے بعد واپس ہوئے ہیں۔ کاتسومی یوسا کی فری کک پر یہ گول اسکور ہوا اور موہن بگان کا میچ میں آخری گول بھی یوسا کی فری کک پر درج ہوا جبکہ جے لال پیکھلوا نے ہیڈر کیا۔ ان کے درمیان دیگر دو گول سونی نورڈے اور کورنل گلن کے تال میل کا نتیجہ رہے۔ تب تک ساؤتھ چائنا کی کلب ٹیم 10 ٹیم تک گھٹ چکی تھی کیونکہ ڈیفنڈر شی رونکی کو 5 منٹ میں دو فاؤل پر ریڈ کارڈ دکھا کر باہر کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT