Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اے ایف سی U-16 : ہند کیساتھ سعودیہ و ایران

اے ایف سی U-16 : ہند کیساتھ سعودیہ و ایران

پناجی ، 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا اے ایف سی انڈر 16 چمپئن شپ مقابلوں کے گروپ مراحل میں یو اے ای، سعودی عرب اور ایران کے خلاف کھیلے گا جبکہ اس ایونٹ کیلئے قرعہ اندازی آج یہاں کافی دھوم دھام کے ساتھ منعقد کی گئی۔ یہ ایونٹ آئندہ سال کے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کیلئے تیاری کے طور پر کام کرے گا۔ اس ٹورنمنٹ کی شروعات 15 سپٹمبر کو ہوگی اور میچز گوا کے فتوردا اور بمبولیم اسٹیڈیم میں منعقد کئے جائیں گے۔ فائنل 2 اکٹوبر کو کھیلا جانا ہے۔ ہر گروپ سے دو سرکردہ ٹیمیں کوارٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ہندوستان جو گروپ A میں ہے، اگر وہ سیمی فائنلز تک رسائی پاتا ہے تو پلے آف 3 کا ونر بھی فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی ہوجائے گا۔ 16 شرکاء ٹیمیں چار گروپس میں منقسم ہیں۔
ابراہیم کا ینگ ڈرائیورز پروگرام کیلئے انتخاب
ممبئی ، 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ارمان ابراہیم انڈیا سے ینگ ڈرائیورز پروگرام کیلئے منتخب 13 ڈرائیورز میں شامل ہیں۔ نوجوانوں کیلئے Lamborghini Squadra Corse کے چار ٹیلنٹ پروگراموں کا یہ تیسرا سال شروع ہونے جارہا ہے۔ 2016ء سیزن کیلئے 26 سال یا اس سے کم عمر والے تیرہ ڈرائیورز ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ براعظمی مسابقت یورپ، ایشیا اور نارتھ امریکا میں ہوگی۔ لمبورگنی انڈیا کے سربراہ شرد اگروال نے ابراہیم کے انتخاب کو ملک کیلئے فخر کا موقع قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT