Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / اے ای ای کے تقررات کیلئے پہلی مرتبہ آن لائن امتحانات

اے ای ای کے تقررات کیلئے پہلی مرتبہ آن لائن امتحانات

کمپیوٹرس کی کمی اور ناکافی انتظامات کے سبب امیدواروں کا اظہار برہمی
حیدرآباد /20 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام محکمہ آبپاشی میں اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئرس (اے ای ای) کی مخلوعہ 931 جائدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے لئے ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ منعقدہ پہلے آن لائن ٹسٹ (امتحان) کے پہلے پرچہ کا آج صبح دس بجے سے نہ صرف گریٹر حیدرآباد بلکہ کریم نگر، کھمم اور ورنگل کے امتحانی سنٹرس پر آغاز ہوا، جو ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک جاری رہا، جب کہ دوسرا پرچہ ڈھائی بجے دوپہر تا شام پانچ بجے جاری رہا۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس امتحان کے لئے تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کافی وسیع تر انتظامات کئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق امتحانات کا بحیثیت مجموعی پرامن انعقاد عمل میں آیا، تاہم بعض امتحانی مراکز پر امیدواروں کے لئے کئے گئے ناکافی انتظامات (کمپیوٹرس کی کمی) کے باعث امیدواروں میں برہمی پائی گئی، بلکہ بعض امتحانی مراکز پر پہلے پرچہ کے آغاز میں تاخیر کے سبب امیدواروں کی جانب سے احتجاج کی اطلاعات ملی ہیں اور جن امتحانی مراکز پر امتحان شروع ہونے میں ہوئی تاخیر اور ناکافی انتظامات سے امیدواروں کو پیش آئی مشکلات کے باعث ان امیدواروں نے انصاف کرنے کا تلنگانہ پبلک سروس کمیشن سے مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے زائد از 30,783 امیدواروں نے درخواستیں پیش کی تھیں اور ان تمام امیدواروں کیلئے بالخصوص حیدرآباد حدود میں 25,303 امیدواروں کیلئے 75 مراکز قائم کئے گئے اور کریم نگر، کھمم و ورنگل میں 5480 امیدواروں کیلئے 24 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ۔ بتایا جاتا ہیکہ آج امتحانات کیلئے جملہ 1600 انویجلیٹرس اور 250 عہدہ داروں کو بحیثیت آبزرور (مبصرین) تعینات کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT