Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / اے بی وی پی کارکنوں کی مبینہ ہراسانی‘ دہلی یونیورسٹی لیڈر کول پریت کو فحاشہ کیا

اے بی وی پی کارکنوں کی مبینہ ہراسانی‘ دہلی یونیورسٹی لیڈر کول پریت کو فحاشہ کیا

نئی دہلی:کل ہند اسٹوڈنٹ اسوسیشن ( اے ائی ایس اے )کی صدرکول پریت کے ساتھ ستیاوتی کالج کے اے بی وی پی کارکنوں نے مبینہ طور پر بدسلوکی کی۔ چہارشنبہ کی شام کو پیش ائے واقعہ میں جب وہ ستیاوتی کالج کا دورہ کرتے ہوئے اے ائی ایس اے کے طالب علموں سے ملاقات کررہی تھی اسی دوران بیس کارکنوں نے کول کو ملک کاغدار قراردیتے ہوئے ان کے ساتھ ہاتھ پائی بھی کی۔

ساوتھ لائیو میں شائع خبر کے مطابق ایم ایس کور نے بھارت نگر پولیس اسٹیشن میں اے بی وی پی کنونیر ستیاوتی کالج وکرم سنگھ تومر ‘ دھر م پرکاش‘ اڈویٹ شرما‘ منٹو شرما اور دیگر کارکنوں کے خلاف ایف ائی آر بھی درج کرائی ہے‘

انہوں نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر ایف ائی آر کی کاپی بھی پوسٹ کی ۔واقعہ کے متعلق بات کرتے ہوئے کول نے کہاکہ اے بی وی پی کارکنوں ان کے کردار‘ قومیت کے متعلق سوال اٹھائے اور انہیں فحاشہ بھی پکارا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ دہلی یونیورسٹی کے ہر اسٹوڈنٹ کو اختیار ہے کہ وہ کہیں بھی جائے اور اس قسم کی حرکتیں اسٹوڈنٹس کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT