Monday , May 1 2017
Home / کھیل کی خبریں / اے بی ڈی ویلیئرز تیز ترین 9000 رنز بنانے والے بیٹسمین

اے بی ڈی ویلیئرز تیز ترین 9000 رنز بنانے والے بیٹسمین

جنونی افریقہ 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) اے بی ڈی ویلیئرز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 9000 رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے یہ کارنامہ 205 اننگز میں انجام دیا جو کہ یہ معرکہ سر کرنے والے 18 بیٹسمینوں میں سب سے کم ہے۔ اس سے قبل ہندوستان کے سارو گنگولی 228 اننگز میں 9 ہزار رنز بنا کر تیز ترین بیٹسمین بنے تھے۔ ڈی ویلیئرز نے 9000 رنز بنانے کیلئے صرف 9005 گیندیں کھیلیں، اس سے قبل ایڈم گلگرسٹ نے 9328 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اتنے رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقی بیٹسمین کی رنز بنانے کی اوسط بھی سب سے بہتر ہے، انہوں نے 54۔04 کی ایوریج سے رنز بنائے ہیں جب کہ ان کے علاوہ 50۔96 کے ساتھ ایم ایس دھونی کی ایوریج ہی 50 سے زیادہ ہے۔ اے بی نے 24 سنچریز کی مدد سے 9 ہزار رنز بنائے ہیں، صرف سچن ٹنڈولکر 25 تھری فیگرز کے ساتھ ان سے آگے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT