Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / اے بی ڈی ویلیئرس ٹوئیٹرس پر نمبر ایک جنوبی افریقی کھلاڑی

اے بی ڈی ویلیئرس ٹوئیٹرس پر نمبر ایک جنوبی افریقی کھلاڑی

جوہانسبرگ۔ 9 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی ونڈے ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرس ٹوئیٹر پر مقبول ترین جنوبی افریقی افراد کی فہرست میں نمبر ایک مقام پر فائز ہیں جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی جے پی ڈومینی ، البی مرکل اور فاف ڈوپلیسی بھی اس فہرست میں شامل ہیں لیکن ان سے کہیں زیادہ آگے سابق کھلاڑی جیک کیلس اور گرائم اسمتھ موجود ہیں۔ مقبول ترین جنوبی افریقی افراد کی پہلی فہرست کو بلاک اسموک ایجنسی نے مرتب کیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اس میں مسلسل تحقیق ہوتی رہے گی۔ ٹوئیٹر پر شائقین کی جانب سے بڑی تعداد میں اپنے پسندیدہ شخص کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہنے والے افراد کی فہرست میں ڈی ویلیئرس 2.68 ملین فالوورس کے ساتھ پہلے مقام پر موجود ہیں اور انہوں نے بہت ہی کم فرق کے ساتھ ہم وطن مزاحیہ اداکار ٹریوور نوہا کو پیچھے چھوڑا ہے۔ نوہا کو 2.63 صارفین پسند کرتے ہیں۔ اسمتھ پانچویں نمبر پر اور آل راؤنڈر کیلس چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT