Wednesday , September 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / اے جی ساؤتھ زون فٹبال ٹورنمنٹ

اے جی ساؤتھ زون فٹبال ٹورنمنٹ

حیدرآباد ، 6 جنوری (پریس نوٹ) اکاؤنٹنٹ جنرل (اے جی) ساؤتھ زون فٹبال ٹورنمنٹ 4 اور 5 جنوری کو یہاں ایل بی اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا۔ کیرالا، ٹاملناڈو، کرناٹک اور اے پی اینڈ ٹی ایس (میزبان) کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنلز میں اے جی (اے پی اینڈ ٹی ایس) نے اے جی کرناٹک کو پنالٹی اسٹروکس کے ذریعے شکست دی۔ ریگولیشن ٹائم کا اسکور 0-0 رہا۔ اے جی (اے پی اینڈ ٹی ایس) ٹیم کی طرف سے ٹی نائیڈو، نظام اور سید خلیل پنالٹی اسٹروکس میں کامیاب ہوئے جبکہ اے جی کرناٹک کیلئے مرلی اور نبیل نے گول کئے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ارجن ایوارڈ یافتہ مسٹر محمد حبیب رہے اور مسٹر ایل وی سدھیر کمار آئی اے اینڈ اے ایس پرنسپال اے جی اور مسٹر اجیت سنگھ آئی اے اینڈ اے ایس اے جی (اے اینڈ ای) نے ونرز اور رنرز اپ میں انعامات تقسیم کئے۔ سکریٹری تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن مسٹر جی پالگنا نے ایونٹ کا افتتاح کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT