Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / اے دل ہے مشکل تنازعہ پر چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس پر حلیف شیوسینا کی تنقید

اے دل ہے مشکل تنازعہ پر چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس پر حلیف شیوسینا کی تنقید

ممبئی ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اے دل ہے مشکل کی ریلیـز سے متعلق تنازعہ کے سلسلہ میں چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس پر شیوسینا نے آج تنقید کی۔ اس فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان نے کام کیا ہے۔ شیوسینا نے کہا کہ اس فلم نمائش ہولناک بے رحمی اور زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے کیونکہ مادروطن کی حفاظت کرنے والے فوجیوںکی ہلاکت کے زخم ابھی تازہ ہیں۔ 22 اکٹوبر کو سیاسی اور دیگر تنظیموں کے دباؤ کے تحت بالی ووڈ کے فلم پروڈیوسرس نے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستانی بندروںکو اپنی فلموں میں نہیں لیں گے۔ اس طرح کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کی رلیز کی راہ ہموار ہوگئی  جبکہ مہاراشٹرا نونرمان سینا نے اس فلم کی نمائش روکنے کی دھمکی سے دستبرداری اختیار کرلی۔

TOPPOPULARRECENT