Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / اے دل ہے مشکل کی دنیا بھر کے باکس آفس سے 169کی کمائی۔

اے دل ہے مشکل کی دنیا بھر کے باکس آفس سے 169کی کمائی۔

ممبئی: فلم میکر کرن جوہر کی’ اے دل ہے مشکل‘جس کی آسان ریلیز کے لئے کافی مشکلات پیش ائی تھی یہ فلم 28اکٹوبر کو ریلیز ہوئی تھی اور پہلے ہفتے میں ہی سو کروڑ روپئے کی کمائی کی‘

فلم نے ہندوستان کے باکس افس پر114.55کروڑ کا کاروبار کیا جس میں فلم کی کمائی 80.19کروڑ ہے جبکہ بین الاقوامی مارکٹ میں 8.2ملین ڈالرس (54) کروڑ کے ساتھ فلم کا گلوبل کلکشن 169.26کروڑ رہا۔فلم کی پرڈیوسر کمپنی فاکس اسٹوڈیو کے مطابق فلم کی تیار ی کے لئے ایک سو کروڑ کا خرچ آیا ہے جبکہ 75کروڑ روپئے فلم کے میوزک سٹلائیٹ اور ڈیجٹل حقوق سے حاصل کرلئے گئے ہیں۔

فلم نے گھریلو سنیما میں پہلے سے ہی پچیس کروڑکا منافع دیا ہے۔وجئے سنگھ سی ای او فاکس اسٹار اسٹوڈیو نے کہاکہ اے دل ہے مشکل سے شائقین کا لگاؤ ان اس سال کی دیوالی کو شاندار بنادیا۔

انہوں نے کہاکہ صرف چھ دنوں میں فلم نے گھریلو تھیٹرس میں 74..01کا کاروبار کیاہے اور بین الاقوامی تھیٹرس میں بھی فلم کا شاندار مظاہرہ رہا۔ فلم کے لئے یہ ایک بڑا سنگ میل رہا۔

شیوائی نے بھی سنگل اسکرین پر شاندار مظاہرہ کیا جبکہ ائے دل ہے مشکل ملٹی پلکس تھیٹرس کے ایک سے زائد اسکرین پر اپنے شاندار مظاہرے کو برقرا ر رکھے ہوئے ہے۔

TOPPOPULARRECENT