Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اے سی بی آفس پر یوم تاسیس تلنگانہ تقریب،ڈائرکٹر جنرل اے کے خان نے پرچم کشائی کی اور مخاطب کیا

اے سی بی آفس پر یوم تاسیس تلنگانہ تقریب،ڈائرکٹر جنرل اے کے خان نے پرچم کشائی کی اور مخاطب کیا

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے سلسلہ میں آج اینٹی کرپشن بیورو ( اے سی بی ) ہیڈ آفس پر تقریب منعقد ہوئی ۔ ڈائرکٹر جنرل اے سی بی مسٹر اے کے خاں نے پرچم کشائی کی اس کے بعد کیک کاٹا گیا ۔ تقریب کی صدارت مسز چروسنہا آئی پی ایس ، ڈائرکٹر اے سی بی تلنگانہ اسٹیٹ نے کی ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر جنرل اے سی بی نے ’ بنگارو تلنگانہ کے حصول میں اے سی بی کا رول ‘ کے عنوان پر اے سی بی اسٹاف کے لیے منعقد کئے گئے تحریری مقابلہ میں بہتر مضامین تحریر کرنے والے اے سی بی اسٹاف کو انعامات دئیے ۔ اے کے خاں نے ان کے خطاب میں انسداد رشوت ستانی کے کام میں اے سی بی کے عہدیداروں کی بھر پور توجہ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طور پر انجام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ اے سی بی کے عہدیداروں کو بہتر انداز میں کام کرنا چاہئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حکومت کی جانب سے غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے الاٹ کئے جانے والے فنڈس ان تک پہنچیں ۔ اے سی بی کے ڈی جی نے مزید کہا کہ بنگارو تلنگانہ کے حصول کے اصلی مقصد کے ساتھ حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف اسکیمات اور ترقیاتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ حکومت کی اسکیمات اور ترقیاتی سرگرمیوں کا مقصد پورا ہو ۔ اس تقریب میں اے سی بی کے تمام عہدیدار اور اسٹاف نے حصہ لیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT