Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / اے سی گارڈ میں نومولود کی نعش برآمد

اے سی گارڈ میں نومولود کی نعش برآمد

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) نامپلی پولیس نے ایک چرچ کے قریب سے نومولود کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو کارٹون ڈبے میں موجود تھی ۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقہ اے سی گارڈز پہونچکر علاقہ میں واقع ایک چرچ کے قریب فٹ پاتھ سے اس نعش کو برآمدکرلیا۔ پولیس سمجھتی ہے کہ چونکہ اس علاقہ میں ایک مصروف ہاسپٹل بھی ہے ۔ نومولود شائید ہاسپٹل میں تولید ہوا ہوگا ۔ پولیس نے تمام زاویوں سے کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT